22 نومبر، 2026، 11:01 AM

یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 9 شہری شہید

یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 9 شہری شہید

وزارت صحت یمن کے مطابق، سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 افراد شہید اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت یمن نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں 9 افراد شہید اور 14 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق، شہید ہونے والوں میں تین بچے جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران یمن میں جھڑپوں میں ایک بار پھر شدت آئی ہے اور 2022ء سے جنگ کے بیشتر محاذوں پر نسبتا سکون برقرار رکھنے والی نازک جنگ بندی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

News ID 1942645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha